ارباز خان کے والد کا بہو 'خوشبو' کے خلاف سخت بیان

Arbaaz Khan's father makes strong statement against daughter-in-law 'Khusboo'
پاکستانی فلم اسٹار ارباز خان کے والد نے اپنی بہو و اداکارہ خوشبو کے بارے میں سخت بیان دے کر تہلکہ مچادیا۔ارباز خان ایک معروف پاکستانی فلمی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی ڈیبیو فلم 'گھونگھٹ' سے شہرت حاصل کی جو معروف فلم ساز سید نور کی ہدایتکاری میں بنی تھی۔ 

LOADING...

فلم ’گھونگٹ’ میں اداکاری کے بعد ارباز خان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ انہوں نے ترقی اور شہرت کی منازل طے کرنے کے ساتھ دوبارہ کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ارباز خان 13 اکتوبر 1971 کو خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجابی اور پختون فلموں میں بھی کام کیا۔ 

حال ہی میں ارباز خان ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل 'دو بوند پانی' میں اداکاری کے لیے سراہا گیا جس میں انہوں نے میرا کے ساتھ کام کیا2004 میں ارباز خان نے پاکستانی فلمی اداکارہ خوشبو خان سے شادی کی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں، 19 سالہ آریان خان اور 14 سالہ شایان خان۔

اداکار نے فیملی پس منظر کی بات کریں تو انکا تعلق بھی شوبز انڈسٹری کے نامور ہستی سے جاملتا ہے، 13 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے اداکار ارباز خان کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے جو آصف خان کے بیٹے ہیں، آصف خان بھی اپنے دور میں پشتو کے مشہور اداکار کے طور پرجانے جاتے تھے۔

حال ہی میں آصف خان نے معروف صحافی اور یوٹیوبر امبرین فاطمہ کو ایک انٹرویو دیا۔ اس مختصر انٹرویو میں آصف خان نے اپنی بہو اور پاکستانی اداکارہ خوشبو خان کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے۔آصف خان نے اس حوالے سے کہا کہ 'ارباز بچپن میں بہت فرمانبردار تھا۔ مجھے نہیں پتا کہ اس نے یہ شادی کیوں کی۔ 

ہمارے خاندان میں تو ہم کبھی کسی کو چھیڑتے یا آوازیں بھی نہیں کستے، ہم اتنے سادہ لوگ ہیں۔ وہ بہت کم عمر تھا، اس نے چمک دمک والی دنیا دیکھی اور اس میں پھنس گیا۔'  ہمارے خاندان میں تو ہم کبھی کسی کو چھیڑتے یا آوازیں بھی نہیں کستے، ہم اتنے سادہ لوگ ہیں۔ وہ بہت کم عمر تھا، اس نے چمک دمک والی دنیا دیکھی اور اس میں پھنس گیا۔' 

انہوں نے کہا کہ 'اب وہ بڑے ہو گئے ہیں، اب میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ یہ اس کا فیصلہ تھا۔ ہمارے خاندان میں زیادہ لوگ انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں۔ میں نے پانچ سال سے اپنی بہو کو نہیں دیکھا، ہم رابطے میں نہیں ہیں، اور یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے۔'انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے ارباز کو خوشبو سے شادی کرنے سے نہیں روکا،ان کی اپنی زندگی ہے اور ہماری اپنی۔ 

ہم بہت مختلف ہیں، میں اپنے بیٹے کو نہیں روک سکا کیونکہ نوجوان خون ہمیشہ جذباتی ہوتا ہے، اگرچہ میں نے اس کی رہنمائی کی لیکن میں اس سے ناراض نہیں ہوں اور اب ان کے بڑے، خوبصورت بیٹے ہیں۔ اللہ ان کی رہنمائی کرے، بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔ باقی ان کی زندگی ہے۔'





اشتہار


اشتہار