نیپال میں بدھا ایئرلائنز کے مسافر طیارے کی پہیہے کے بغیر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھا ائرلائنز کی پرواز کی ایئرپورٹ پر بغیر پہیے کے ہنگامی لینڈنگ کی جگہ جبکہ طیارے میں 63 مسافر سوار تھے جو خوفزدہ ہوگئے اور افرا تفری مچ گئی۔بدھا ایئرلائنز کے مسافر طیارے نے مہوتاری کے جنک پور سے کھٹمنڈو تک کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارے کو جب رن وے پر اتارا گیا تو پتہ چلا کہ اس میں پہیہ ہی نہیں ہے یہ خبر سنتے ہی افسران کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور ایک گہما گہمی کی حالت پیدا ہو گئی۔
LOADING...
ایئرلائنز نے سینئر ٹیکنیشین کی مدد سے طیارہ کو با حفاظت لینڈ کروایاماہرین کا کہنا ہے کہ لگاتار ایک ہی طیارہ کو چلائے جانے کی وجہ سے یہ نوبت آئی طیارہ بدھ کو کم از کم 8 مرتبہ کھٹمنڈو سے جنک پور گیا تھا۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جنک پور میں جب طیارہ اڑان بھر رہا تھا اسی دوران رن وے پر اس کا پہیہ ٹوٹ گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی خبر پائلٹ کو بھی نہیں ہوئی ایک گھنٹے بعد جب طیارے کو لینڈ کرانے کی کوشش کی گئی تو پائلٹ کو پہیہ نہ ہونے کے بارے میں پتہ چلا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے آگے کا 2 پہیہ ٹوٹ کر جنک پور میں ہی رہ گیا، بدھا ایئرلائنز نے اس معاملے میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔