آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفت پا گئیں۔ اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
LOADING...
صدرمملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کےساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہارِ افسوس
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کےاہلخانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔ انھوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ کا اظہارِ افسوس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پرسوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔