سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں بدھ کی صبح جدہ میں انتقال کرگئے۔سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن نے خوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہےعبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔
LOADING...
انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375 ہجری سے کیا۔بعدازاں 1381 ہجری میں عربی جریدہ ’الندوہ‘ میں ہیڈ لائنز کی خطاطی شروع کی۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں خطاط عبدالرزاق خوجہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے شاہ فیصل، شاہ خالد اور شاہ فہد کے عہد حکومت میں بھی کرنسی کی خطاطی کی۔
علاوہ ازیں ایک ریال سے لے کر 500 ریال کے نوٹوں پر بھی ان کی ہی خطاطی ہےعبدالرزاق خوجہ نے صحافتی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ معروف سعودی جرائد سے ان کا تعلق رہا۔انہیں 2019 میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد کی جانب سے بہترین خطاطی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔