کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی، فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Ban on toy guns and firecrackers, decision to take strict action against sellers
 پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی عائدکردی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز  پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

LOADING...

ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمےکا اقدام ہے۔



اشتہار


اشتہار