بھارت میں کومے سے اٹھ کر مریض اسپتال سے باہر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
LOADING...
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام جی ڈی اسپتال میں مریض حراست میں لینے کا الزام لگاتے ہوئے باہر بھاگ گیا۔بنٹی نناما کو اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جارہا ہے جس میں ناک کی ٹیوب لگی ہوئی ہے جبکہ وہ انتظامیہ پر اسے حراست میں لینے کا الزام لگا رہا ہے۔
نناما کی اہلیہ لکشمی کے مطابق اسپتال نے ان کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کومہ میں ہے اور انہوں نے پیشگی ادائیگی بھی کی تھی، ایک لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کے بعد جب وہ اسپتال واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ ڈاکٹر شوہر کو آئی سی یو میں روک رہے ہیں۔
لکشمی کا کہنا ہے کہ جب میں واپس آئی تو دیکھا کہ ڈاکٹر میرے شوہر کی گردن دبا رہے ہیں اور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔خاتون نے بتایا کہ میں سمجھی کہ وہ اس پر پانی ڈال رہے ہیں کیونکہ وہ بیہوش تھا تاہم شوہر نے بتایا کہ اسے بہت پہلے ہوش آیا ہے اور وہ مجھ سے ملنے کے لیے کہہ رہے ہیں
لیکن اسپتال کے عملے نے انکار کردیا، وہ بدتمیزی کررہے ہیں۔نناما کو اتوار کی رات دو گروپوں کے درمیان پر تشدد جھگڑے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسے علاج کے لیے اندور ریفر کیا گیا تھا لیکن اہلخانہ اسے جے ڈی اسپتال لے گئے۔