بالی وڈ اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور سب سے کم عمر امیر ترین اسٹار کڈ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے مرکز میں زیر تعمیر ہے اور حال ہی میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کو اس زیر تعمیر بنگلے میں دیکھا گیا ہے۔
LOADING...
وائرل تصویر میں رنبیر کپور بنگلو کی بالکونی سے نظر آنے والے نظارے سے لطف اندوز ہوتےدکھے جبکہ سیاہ شرٹ اور پینٹس میں ملبوس عالیہ بھٹ اور بیج آؤٹ فٹ میں مبلوس نیتو کپور بھی تعمیرات سے متعلق بات کرتی دکھیں۔رپورٹس کے مطابق عالیہ رنبیر نے باندرہ میں اس 15 منزلہ عمارت کی پانچ منزلیں کپور خاندان کے لیے بک کرائی ہیں۔
اس عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر اپارٹمنٹس تقریباً تیار ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ عالیہ رنبیر جلد ہی شفٹ ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ رنبیر کے نئے گھر کی قیمت 250 کروڑ روپے سے زائد ہے جو ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے جس نے شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مشترکہ طور پر اس بنگلے کی تعمیر کررہے ہیں اور انہوں نے اس نئے بنگلے کو اپنی بیٹی راہا کے نام کردیا ہے جبکہ نیتو کپور مبینہ طور پر اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی شکل 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھائی گئی۔