ایلون مسک نے ایکس فروخت کردیا،خریدار کون؟

Elon Musk sold the X, who is the buyer?
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) کو اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی xAI کو 33 ارب ڈالر کی اسٹاک ڈیل کے ذریعے فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

LOADING...

اس معاہدے کا مقصد مسک کی مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو مزید آسان بنایا جا سکے،ڈیل کے نتیجے میں، xAI کی قیمت 80 ارب ڈالر اور ایکس کی قیمت 33 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس انضمام سے ”گروک“ نامی مصنوعی ذہانت ماڈل کی تربیت میں مدد ملے گی، جسے xAI نے حالیہ برسوں میں تیار کیا ہے۔

اس کے علاوہ،ایکس کے پلیٹ فارم کو xAI کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو مزید تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جو دونوں کمپنیوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔X یا xAIکے ترجمان نے فوری طور پر کسی تبصرے کا جواب نہیں دیا، معاہدے کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں کہ سرمایہ کاروں کو کس طرح معاوضہ دیا جائے گا۔

اور X کے رہنماؤں کو نئے ادارے میں کس طرح ضم کیا جائے گا یا ریگولیٹری نگرانی کا امکان کیا ہوگا؟ اوپن اے آئی کے مقابلے میں ایلون مسک کی xAI اسٹارٹ اپ نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی تھی، جس کی قیمت کمپنی نے 75 ارب ڈالر لگائی گئی تھی۔

 فروری میں،ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے لیے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی جو مسترد کر دی گئی، اوپن اے آئی کاکہنا تھا کہ یہ اسٹارٹ اپ فروخت کے لیے نہیں ہے۔ مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کو سی ای او سیم آلٹمین کے ساتھ مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

 مسک نے 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جس سے اس کی عوامی کمپنی کی حیثیت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار