طلحہ وحید نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Talha Waheed sets new world record for most tennis serves in one minute
قومی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا، انہوں نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔طلحہ وحید نے ایک منٹ میں 59 سروز کراکر عالمی ریکارڈ بنایا، انہوں نے یہ ریکارڈ نومبر میں بنایا تھا جس کی تصدیق اب ہوئی ہے۔

LOADING...

اس سے قبل عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیر کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروز کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔طلحہ وحید 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

طلحہ وحید نے ایک منٹ میں زیادہ ٹینس سروز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا





اشتہار


اشتہار