9 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے 2 خلا باز بحفاظت واپس پہنچ گئے

Two astronauts stranded on the International Space Station for 9 months return safely
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں پھنسے 2 امریکی خلاباز 9 ماہ کے بعدبالآخر بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ دونوں امریکی خلا بازبُچ وِلمور اورسنیتا ولیمز جون 2024 ء کوبوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے 8 روزہ مشن پر آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ سٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے۔

LOADING...

ناسا نے فیصلہ کیا تھا کہ خلابازوں کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشنپر ہی رکھا جائے اور اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں کی واپسی سپیس ایکس کے ڈریگن سپیس کرافٹ سے ہوگی۔منگل کو اسپیس کرافٹ ڈریگن کیپسول بُچ وِلمور اورسنیتا ولیمز کو 9 ماہ بعد زمین پر واپس لے آیا،ناسا کے 2 اورخلا باز بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  سے ان کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول،امریکی خلا بازوں کو لے کر فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحفاظت سمندر میں اترا،خلابازوں نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے زمین تک پہنچنے میں تقریباً 17 گھنٹے کا سفر طے کیا۔ امریکی خلابازوں کاکہناہے کہ انہوں نے اس مشن سے لطف اٹھایا، سنیتا ولیمز نے اسپیس اسٹیشن کو اپنا  بہترین مقام قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ یہ مشن ستمبر 2024ء کو لوگوں کو لے کر آئی ایس ایس پہنچا تھا اور اب زمین پر 9 ماہ سے خلا میں پھنسے خلا بازوں کو واپس لے کر لوٹا ہے۔طویل عرصے تک خلا میں پھنسے رہنے والے جوڑے نے اس عرصے میں وہاں سائنسی تجربات کیے جبکہ آئی ایس ایس کی مرمت میں بھی حصہ لیا،سنیتا ولیمز نے خلا میں چہل قدمی بھی کی۔




اشتہار


اشتہار