درگئی میں بدقسمت کار نہر میں جاگری،حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں افغان مہاجر کیمپ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر ایک بدقسمت کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری،کار میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے۔
LOADING...
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی رضاکاروں نے واٹر سرچ آپریشن شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی،بیٹی،بہو اور ایک بچی شامل ہے ۔