بالی ووڈ کے معروف گلوکار اُدت نارائن کنسرٹ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کے باعث نئے تنازعےکاشکارہوگئے۔ ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
LOADING...
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیاصارفین مختلف قسم کے ردعمل کااظہارکررہے ہیں،کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے تھا۔دوسری جانب، اُدت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے،مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔