بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جُنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ایونٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے جُنید خان کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی ہے۔
LOADING...
یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگز جاری ہیں، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، دھرمیندر اور ریکھا جیسے ستارے پہلے ہی شرکت کر چکے ہیں۔
فلم ’لوویاپا‘ ایک جنریشن زی رومانوی کہانی ہے، جس میں شادی سے پہلے جوڑے کو فونز تبدیل کرنے کے بعد مختلف راز افشا ہونے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی ہے اور 7 فروری کو بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔