اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے والے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسزکی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیوآرکوڈجاری کرنے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اسلحہ لائسنس ویری فیکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل)عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نے شرکت کی۔
LOADING...
سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیوآرکوڈلگانے کیلئے نادراکوایک ہفتے کاوقت دیدیا،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈسے لنک کرنے کی ہدایت کردی،کیوآرکوڈکی مددسے قانون نافذکرنے والے ادارے ہراسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔
پنجاب بھرکے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوبھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرزپرکیوآرکوڈدینے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراداسلحہ لائسنس کیلئے نااہل ہیں،آرمز رولز میں ترامیم کرکے شہریوں کیلئے سہولت پیداکررہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔