ٹک ٹاکر نا بنیں:سرکاری ملازمین پرپابندی عائد کردی گئی
-
وزیراعلی سندھ نے افسران کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روک دیاوزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیاگیاہے ،یہ خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔
LOADING...
خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں،سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کیئے جائیں۔