غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک، صارفین کو ہدایت نامہ جاری

Unregistered mobile phones blocked, instructions issued to users
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک کرتے ہوئے تمام صارفین کوفوری موبائل فون ٹیکس ادائیگی کے ذریعے رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کردی ۔ 

LOADING...

پی ٹی اے نےصارفین کےزیراستعمال بڑی تعدادمیں غیررجسٹرڈموبائل فون بلاک کردیئے، ساتھ ہی تمام صارفین کوفوری موبائل فون ٹیکس ادائیگی کے ذریعے رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کردی، پی ٹی اے نےموبائل ڈیوائس کی خریداری کےضمن میں بھی صارفین کیلئےہدایت نامہ جاری کردیا ۔

ہدایت نامہ کے مطابق موبائل فون خریدتے وقت یقینی بنائیں کہ تمام مطلوبہ ٹیکس ادا کئے جا چکے ہیں، تمام صارفین موبائل فون ٹیکس کی ادائیگی کاعمل مستند ذرائع سے یقینی بنائیں، موبائل فون کاڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

 حکام پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کے60 دن کے اندرتمام لاگوٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کرنا لازم ہیں، صارفین تمام مطلوبہ ٹیکس صرف مجازبینکنگ چینلز کے ذریعے بذات خود جمع کرائیں، ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کادعویٰ کرنے والے کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں، موبائل فون پر ٹیکس ایف بی آر کے مقرر کردہ ہیں، پی ٹی اےکا کردار صرف رجسٹریشن کرنا ہے۔




اشتہار


اشتہار