وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار، ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔
LOADING...
انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔انتظامیہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہےشادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔
معاشرے میں ایسے رجحانات کے خاتمے کیلئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اسلام بھی شادی کی تقریبات میں بے جانمود ونمائش کی اجازت نہیں دیتا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاوسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے۔خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقین بنائیں۔خلاف ورزی کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گی۔ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ۔ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے ۔