علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے ٹرمینل کی تعمیر تیزی سے جاری

Construction of new terminal at Allama Iqbal International Airport in full swing
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔

LOADING...

جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو جائے گی جبکہ پیسنجر کے بورڈنگ برج 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے ہیں اور بیگیج لگج کے لیے ’’کنویر بیلٹ‘‘ کی تعداد 2 سے بھی 6 ہو جائے گی۔

 نیا ٹرمینل بننے سے سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافر بآسانی سفر کر سکیں گے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 50 سے 55 لاکھ مسافر بیرون اور اندرون ملک سفر کرتے ہیں جبکہ روزانہ 48 سے 55 پروازیں آتی اور جاتی ہیں جن کے ذریعے ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ برطانوی اور یورپ پر پابندی ہٹنے سے بھی پروازوں کی تعداد بڑھ جائے گی جس کے بعد مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔





اشتہار


اشتہار