ایلون مسک اب ایکس میں کیا مزید بڑی تبدیلی کرنے جارہے ہیں؟

What other big changes is Elon Musk going to make to the X?
سپیس ایکس ،ٹیسلا ، ایکس کے مالک ایلون مسک کافی عرصے سے ایکس میں بڑی تبدیلی کا کہہ رہے ہیں، ایلون مسک کی جانب سے اب ایکس کےحوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کیجانب سے ایکس منی کو لانچ کیا جا رہا ہے جسکا بنیادی مقصد ایکس صارفین کو پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس پیمنٹ سروس کو2025 میں کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائیگا۔

LOADING...

اس سروس کا بنیادی مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانا ہے جس سے اسے سپر ایپ کی شکل دینے میں مدد ملے گی، ایکس منی کے آفیشل اکاؤنٹ کا کہنا ہے کہ یہ آپکے تمام مالیاتی اقدامات کا حل ہے، ایکس منی سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایکس کمپنی کیجانب سے متعدد پیمنٹ فیچرز کو متعارف کرایا جائے گا۔





اشتہار


اشتہار