واٹس ایپ کی جانب سے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ واٹس ایب میں ایک نیا فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین اپنے فوٹوز یا ویڈیو البمز کے کیپشن کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ابھی جب آپ واٹس ایپ چیٹ میں کسی البم کو سینڈ کرتے ہیں تو پھر اس کے کیپشن کو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
LOADING...
اس فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین جب دوستوں کے ساتھ البم شیئر کریں گے تو اس کے کیپشن کو البم سینڈ کرنے کے بعد بھی ایڈٹ کرکے تبدیل کرسکیں گے۔ سنگل ٹیکسٹ میسج کو آپ سینڈ کرنے کے بعد مخصوص وقت تک ایڈٹ کرسکتے ہیں مگر البمز میں اب تک یہ آپشن دستیاب نہیں تھا، یعنی اگر آپ البمز کو شیئر کرتے وقت کیپشن میں کوئی غلطی کرتے ہیں یا کچھ اہم بات شامل کرنا بھول جاتے ہیں تو پورے البم کو ڈیلیٹ کرکے اسے دوبارہ بھیجنا پڑتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے سنگل ٹیکسٹ میسجز کے مقابلے میں البمز کو مختلف انداز سے ہینڈل کیا جاتا ہے، تاہم اب واٹس ایپ کے تیار کردہ نئے فیچر کے تحت صارفین البم سینڈ کرنے کے بعد 15 منٹ تک کسی بھی وقت کیپشن کو شیئر کرسکیں گے ۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔