سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔
عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوںعقیدت مندوں کی سیہون آمد کی سلسلہ جاری ہے، سیہون کی گلیوں میں دما دم مست قلندر کی صدائیں بلند ہیں، عرس مبارک کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔