میزان بینک پاکستان میں سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کے لیے پانچ سالہ اقساط پر مبنی نئی اسکیم متعارف کروائی ہے اس پلان کے تحت 30 فیصد پیشگی ادائیگی کیساتھ بقایا رقم پانچ سال کی آسان ماہانہ اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔
LOADING...
تفصیلات کے مطابق میزان بینک کی جانب سے سوزوکی کلٹس کی پانچ سالہ اقساط پر مبنی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت خریدار پیشگی رقم کی مد میں 1,276,300 روپے جمع کرائے گا جبکہ پانچ سال کے لیے ماہانہ 76,428 روپے کی قسط ہوگی۔ سوزوکی کلٹس پاکستان میں تین مختلف ویرئینٹ میں موجود ہے – جن میں VXR، VXL اور VXL-AGS۔پاکستان میں سوزوکی کلٹس VXL کی قیمتیں۔سوزوکی کلٹس VXL کی پاکستان میں قیمت 4,244,000 روپے ہے۔
سوزوکی کلٹس اپنی آرام دہ ڈرائیو اور مضبوط و پائیدار کارکردگی کی وجہ سے پاکستان میں ایک بہترین انتخاب کی شہرت رکھتا ہے۔اسٹائلش ڈیزائن اور جدید ایروڈینامک فیچرز کے ساتھ مل کر اسے اپنی کلاس میں زیادہ متحرک اور مقبول گاڑی بناتی ہے۔ اس میں پروگریسو ٹیکنالوجی ہے جو جدید دنیا کے لیے موزوں ہے۔ یہ آٹو گیئر شفٹ سے بھی لیس ہے، K سیریز انجن کی طاقت کے ساتھ ایرو ڈائنامکس کا بیرونی حصہ آپ کی ڈرائیو کو بالکل آسان بنا دیتا ہے۔