دنیا کا سب سے مہنگا اسکول، جس کی سالانہ فیس تقریباً 5 کروڑ روپے ہے، دنیا کے اس سب سے مہنگے اسکول کا مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا اسکول بھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ہم نے ہمیشہ دنیا کی سب سے مہنگی چیزوں کے بارے میں بات کی ہے، گھروں سے لے کر گاڑیوں تک، ہوٹلوں سے لے کر گھڑیوں تک، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دنیا کا سب سے مہنگا اسکول کون سا ہے؟
LOADING...
یہ معلومات اسپیرز لسٹ نے فراہم کی ہیں، جس نے دنیا کے سب سے مہنگے اسکولوں پر تفصیل سے تحقیق کی ہے اور 6 اداروں کی فہرست فراہم کی ہے جو 6 عددی فیس وصول کرتے ہیں، اور یہ تمام سوئٹزر لینڈ میں واقع ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو اس اسکول کی فیس اور مجموعی اخراجات کے لحاظ سے نمبر ایک اسکول کے بارے میں بتائیں گے۔
دنیا کا سب سے مہنگا اسکول اسپیرز اسکولز انڈیکس 2024 کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کا بورڈنگ اسکول ”انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روزنبرگ“ ہےانسٹی ٹوٹ آف ڈیم روزنبرگ نے روایات کو جدید نظریات کے ساتھ جوڑا ہے اور زندگی بھر کے سیکھنے پر زور دیا ہے، اس اسکول میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور فطرت کو اپنانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر سینٹ گالین میں جھیل کونسٹنس کے قریب واقع انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روز نبرگ نجی بین الاقوامی بورڈنگ اسکول ہے، جس کی فیس سالانہ $176,000 ( یعنی تقریباً 5 کروڑروپے سالانہ ) بنتی ہے۔1889 میں قائم ہونے والا یہ اسکول سوئٹزرلینڈ کے قدیم ترین بورڈنگ اسکولوں میں سے ایک ہے، یہاں اس وقت تقریباً 280 طلبہ پڑھتے ہیں جو 60 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس اسکول نے سفارتکاروں، عالمی رہنماؤں، نوبل انعام یافتگان، اور عالمی اشرافیہ اور صنعتی خاندانوں کی کئی نسلوں کو تعلیم دی ہےاسکول میں 13 خوبصورت رہائشی عمارتوں کے ساتھ 28 ہم نصابی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ طالب علموں کی بنائی ہوئی ساگا ہیبی ٹیٹ اور ای ٹی ایچ زیورخ کا گرین ہاؤس مختلف انجینئرنگ اور زرعی سائبرنیٹک ڈسپلنز کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مہنگے ترین اسکول کی مرکزی کیمپس جھیل کونسٹنس کے کنارے 25 ایکڑ رقبے پر واقع ہے، جس میں ولاز بھی ہیں، اور یہاں دیگر ضروری سہولیات بھی موجود ہے۔روزنبرگ کو 2024 میں پریمیئم سوئٹزر لینڈ نے دنیا کا بہترین بورڈنگ اسکول قرار دیا تھا۔ یہ دنیا کے 150 بہترین نجی اسکولوں کی فہرست میں بھی شامل ہے اور سوئٹزرلینڈ کے ٹاپ 10 بین الاقوامی اسکولوں میں شامل ہے، اسکول بیرونی فنڈنگ یا عطیات قبول نہیں کرتا ہے۔
اسکول اپنے طلبہ کی کردار سازی اور ہمہ گیر تعلیم پر زور دیتا ہے، جس کا فلسفہ ایمانداری، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے اقدار پر مبنی ہے۔ یہ اسکول ان اقدار کو اپنے طلبہ میں مختلف اقدامات جیسے کمیونٹی سروس پروجیکٹس، قیادت کے ترقیاتی پروگرامز اور تجرباتی سیکھنے کے مواقع کے ذریعے شامل کرتا ہے۔
انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روزنبرگ کا ایک خاص اور ذاتی نوعیت کا نصاب ہے جو طلبہ کو اپنے علم کی حدود کو بڑھانے اور نئے افق تلاش کرنے کے لیے چیلنج کرتا ہے۔ ہر طالب علم کو ایک ایسا تعلیمی پروگرام دیا جاتا ہے جو اس کی مخصوص ضروریات، دلچسپیوں اور مقاصد کو پورا کرتا ہے، چاہے وہ طالب علم تعلیمی میدان میں، کھیلوں، فنون یا کاروبار میں بہترین ہو۔
روز نبرگ کا طالب علموں کی تعداد محدود ہے اور اسے سوئٹزر لینڈ کے کچھ زیادہ خصوصی بورڈنگ اسکولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں داخلہ حاصل کرنا غیر معمولی میرٹ پر مبنی ہوتا ہے، شاید ہی ایسا ہو کہ کوئی طالب علم تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد اس مہنگے اسکول میں داخلہ لے سکے۔