لاہوریوں کیلئےخوشخبری،اب الیکٹرک بسیں چلیں گی

Good news for Lahore residents, electric buses will now run
شہر لاہور کے باسیوں کیلئےبڑی خوشخبری، سات سال بعد لاہوریوں کیلئے الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں ۔2018سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے روٹس بند ہو گئے تھے ،لاہور کے باسی سات سال سے پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم تھے ،چائنہ سے آنیوالی گیارہ الیکٹرک بسیں لاہور میں پہنچ گئیں ،سولہ الیکٹرک بسیں کراچی سے لاہور کچھ دنوں میں پہنچ جائیں گی ۔

LOADING...

ٹوٹل27الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پرجیکٹ کے طور پر چلیں گی ،روٹ نمبر تین گرین ٹاون سے ریلوے سٹیشن چلائی جائیگی ، الیکٹرک بسوں کا چارجنگ سٹیشن گرین ٹاون ہوگا ایک بس میں 60 مسافر سوار ہو سکتے ہیں الیکٹرک بسوں میں کرائے کا تعین کیبنٹ کمیٹی کریگی۔

  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 15 فروری کو افتتاح کریں اس وقت بسیں میرین ٹرانزٹ انشورنس کمپنی کے پاس ہیں، کمپنی تمام بسیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کریگی ،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصل آباد اور بہاولپورکیلئے بھی الیکٹرک بسوں کا ٹینڈر جاری کر دیا۔




اشتہار


اشتہار