حرا مانی کابولڈ ڈانس، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

Hira Mani's bold dance, severely criticized by social media users
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ حرا مانی آج کل اپنے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں،وائرل ویڈیو میں حرا مانی کو اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی کی تقریب میں اپنے شوہر اداکار مانی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

LOADING...

 اداکارہ مداحوں کو اپنے اسٹائل اور ڈانس سے زیادہ متاثر نہیں کر سکیں اور شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بولڈ لباس پہن کر شادیوں کی تقریبات میں اس طرح ڈانس کر کے جس طرح کی تہذیب کو پروان چڑھایا جا رہا یہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھائی کی ڈھولکی کی تقریب سے وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں حرا مانی کے ہمراہ ڈانس کرتے ان کے شوہر اداکار مانی اور خاندان کے دیگر افراد پر بھی تنقید کی ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار