خوبصورتی کیلیے کاسمیٹک سرجری کروانے والی خواتین کیلیے ایران کا بڑا اعلان

Iran's big announcement for women undergoing cosmetic surgery for beauty
اصلاح پسند ہونے کی دعویدار ایران کی نئی حکومت نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کی ہےعرب میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔ 

LOADING...

ایران میں زیادہ تر خواتین ناک کی سرجری کرواتی ہیں۔ کاسمیٹک سرجری کی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔تاہم اب ایران کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کی گئی۔ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اب 18 سال کا ہونا لازمی نہیں بلکہ 14 برس کی لڑکیاں اور 16 سال کے لڑکے بھی یہ سرجری کرواسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کی عمر 18 سال مقرر تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جا تی تھی۔




اشتہار


اشتہار