نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنل، پہلی پرواز لینڈ کر گئی

New Gwadar International Airport operational, first flight lands
پاکستان کا سب سے بڑاگوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ  آپریشنل ہوگیا،پی آئی اے کی پہلی کمرشل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔  کراچی سے پی کے 503 نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں لینڈ کرنے والی پرواز کو واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ 

LOADING...

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا۔گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔  

 نیو گوادر ائیرپورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ پر ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔  نیو گوادر ائیرپورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024 کو وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار