ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بائیڈن سے معافی کی اپیل

Dr. Aafia Siddiqui appeals to Biden for forgiveness.
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے معافی کی اپیل کر دی۔برطانوی میڈیا کا کہان ہے کہ بائیڈن صدارت سے سبکدوش ہونے سے قبل سزا معاف کردیں، ڈا کٹر عافیہ صدیقی جوبائیڈن اپنے بیٹے سمیت30 افراد کوصدارتی معافی دے چکے ہیں، جوبائیڈن کابطور امریکی صدر کل آخری دن ہو گا۔

LOADING...

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوحلف اٹھائیں گے ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے جوبائیڈن کوڈوزیئر جمع کرادیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کاکہنا ہے وہ ناانصافی کاشکارہوئیں۔    اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈيا سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہےکہ میں بھلائی نہیں گئی اور ایک دن مجھے رہا کر دیا جائےگا۔

  میں ناانصافی کا شکار ہوں، میرے لیے ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، ان شاء اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی'۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی معافی ملنےکا امکان ہے۔




اشتہار


اشتہار