بانی تحریک انصاف نے عالیہ حمزہ کو پارٹی چیف آرگنائزر پنجاب مقرر کر دیا، بانی تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے تجویز دی ہے کہ عالیہ حمزہ کو مرکزی تنظیم میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا عہدہ دینا چاہیے، چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے سے پارٹی رہنما مخالفت کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی نے ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب کا چیف آرگنائزر کو نوٹیفیکیشن جاری کریں۔