اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کر لیے ۔ اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی پوری سیریز ڈیزائن کی ہے، اور نوٹوں کے ڈیزائن بھی جاری کیے ہیں، جن میں 10، 20، 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں کے ڈیزائن شامل ہیں۔
LOADING...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی تیکنیکی ویلیوایشن کی جا رہی ہے، اور انھیں جلد منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، رواں سال ہی نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع ہو جائے گا۔ پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آئے گا، ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے، تاہم نوٹ مرحلہ وار سرکولیشن میں آئی گے، یعنی مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج جاری ہوں گے۔