ٹرمپ نےکرپٹو کرنسی کوائن لانچ کر دیا

ٹرمپ نےکرپٹو کرنسی کوائن لانچ کر دیا
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ میں انٹری ہو گئی ٹرمپ نےکوائن لانچ کردیا جس کا نام ٹرمپ ڈالر رکھا ہے۔دوروز میں ہی کوائن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب ڈالرتک پہنچ گئی،خبرایجنسی کے مطابق کرپٹو کر نسی اوربلاک چین پلیٹ فارم سولانانے کوائن کوتیارکیا، خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لانچ کےوقت 20کروڑ سکے ہی جاری کیے،اگلے 3 سالوں میں مجموعی سپلائی کوایک ارب سکوں تک بڑھایاجائے گا۔   

LOADING...

سوشل پلیٹ فارم اور ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سکے کی نقاب کشائی کی، جسے کسی خاص شخصیت، تحریک یا وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکے کی آفیشل ویب سائٹ پر جولائی 2024ء میں ریپبلکن کے خلاف قتل کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ میم ایک ایسے رہنماء کا جشن مناتا ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا، چاہے کوئی بھی رکاوٹ کیوں نہ ہو۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار