وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا "چیف منسٹر مینارٹی کارڈ" لانچ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ 50 سے 75 ہزار کرنے کا اعلان کردیاہے، جس کے تحت پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے ۔
LOADING...
چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کی لانچنگ تقریب ایوان اقبال کمپلیکس میں منعقد ہوئی،جہا ں ہندو ، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شرکا کے درمیان بیٹھ گئیں ،بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجییت سنگھ، پنڈت لال نے دعائیں اور پراتھنا کیں ۔
وزیر اعلی ٰپنجاب نے چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کی لانچنگ کرنے کے بعد اقلیتی مرد وخواتین خواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے ، مریم نواز شریف نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے سونیا بی بی کے مینارٹی کارڈ کی ٹرانزیکشن کا مشاہدہ کیا ،صوبائی وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجابی میں خطاب کیااور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو مبارکباد دی ۔