مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سڑک پر منفرد شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے روایتی ہالز یا مہنگی تقریبات کے بجائے دلہا اور دلہن صبح سویرے قاہرہ کی مشہور سڑکوں پر نکل آئے۔
LOADING...
مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور شادی کے اخراجات کو کم کرکے قاہرہ کی سڑکوں پر آکر تصاویر بنوائیں تاکہ وہ اس رقم سے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔یہ انوکھا لمحہ نہ صرف مصطفیٰ اور یاسمین کے لیے یادگار بن گیا بلکہ مصر کی عوام کے لیے بھی محبت اور خوشی کا ایک دلکش نظارہ پیش کر گیا۔ اس جوڑے کی کہانی سادگی، محبت، اور عقیدت کی ایک مثال بن کر وائرل ہوگئی۔