والدہ کینسر میں مبتلا، علاج کیلئے بیٹا ہائی ہیلز میں ماڈلنگ کرنے لگا

Mother suffers from cancer, son starts modeling in high heels for treatment
 چین میں ایک شخص اپنی ماں کے کینسر کے علاج کے لیے خواتین کی طرف سے استعمال کی جانے والی ہائی ہیلز پہن کر ماڈلز کی طرح چل کر لوگوں سے چندہ جمع کرنے پر مجبور ہے۔ چینی نوجوان ہائی ہیلز پہن کر اپنی ماڈل واک کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے کما رہا ہے ، چین سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان چینگ ژونگ کُن اپنے گاؤں میں اپنے دوستوں کے ساتھ اونچی ایڑیاں پہن کر تفریح ​​کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا ہے۔

LOADING...

 وہ ان ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کرتا ہے، اور ان سے جو پیسہ کماتا ہے وہ والدہ کے کینسر کے علاج کی ادائیگی میں خرچ کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینگ ژونگ جس نے اسپورٹس یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے، اپنی ویڈیوز میں روایتی اصولوں کو توڑتے ہوئے اعتماد کے ساتھ اپنا نسائی پہلو دکھاتا ہے۔ چینی نوجوان چھوٹی عمر سے ہی اپنے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھ رہا ہے۔

سکول میں لڑکیوں کے ساتھ کھیلنے اور ڈانس کلاسز میں حصہ لینے پر ساتھی طلبا کی جانب سے اس کا مذاق اڑایا جاتا رہا تاہم وہ اپنے شوق کو آگے بڑھانے میں ثابت قدم رہا۔چینگ اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس کے گاؤں کے بزرگ لوگوں نے اس کے انداز کا احترام اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مدد کی۔ وہیں چینگ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے اونچی ایڑیاں پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اور اس کے والد نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے زیادہ ان ہیلز کو پہننا پسند کرتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار