پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔
LOADING...
ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ میڈیا پر بیٹھ کر میرے خلاف بیانات دے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرے حوالے سے لوگوں کی محبت برداشت نہیں ہو رہی ہے، ہماری پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں لیکن میں کبھی بانی پی ٹی آئی کے پاس گروپنگ کرنے کے لیے نہیں گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی اورمیرا باس بننےکی کوشش نہ کرے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے بد مزگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گاان کا کہنا تھا کہ22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئی ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی۔