صدر زرداری اگلے ماہ 3روزہ دورےپر چین روانہ ہونگے

President Zardari to leave for China on 3-day visit next month
 صدر آصف علی زرداری اگلے ماہ دورہ چین پر روانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق صدر کا دورہ چین تین روزہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری دورہ چین میں بیجنگ بھی جائینگے، صدر زرادری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہونگے۔

LOADING...

صدر اپنے دورہ چین میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہے، صدر زرداری نے دورہ چین کے لئے گزشتہ سال نومبر میں جانا تھا مگر پائوںزخمی ہو جانے کے باعث دورہ چین ملتوی کردیا گیا تھا ۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین 6فروری2025سے شروع ہونے کا امکان ہے۔    




اشتہار


اشتہار