محسن نقوی کا بڑا اقدام،،لاہور میں مزید 3امیگریشن اینڈپاسپورٹ دفاتر فعال

Mohsin Naqvi's big move: 3 more immigration and passport offices operational in Lahore
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہوریوں کیلئے بڑا اقدام،شہر میں مزید 3امیگریشن اینڈپاسپورٹ دفاتر فعال کر دیئے گئے۔دو پاسپورٹ دفاتر رات 11بجے تک کھلےرہیں گے،ایک کو 24گھنٹےکھولنےکےاحکامات جاری کردیئےگئے۔

LOADING...

شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ پر پاسپورٹ دفاتر فعال  کئےگئے۔شملہ پہاڑی نادراسینٹر میں پاسپورٹ دفتر 24گھنٹےکھلارہےگا جبکہ ساندہ اور پیکو روڈ نادراسینٹرکےپاسپورٹ دفاتررات 11بجےتک کھلے رہیں گے۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے دفاتر کو آپریشنل کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر خالد عباس کے مطابق سائلین کی سہولت کیلئے دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔




اشتہار


اشتہار