2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟

How many solar and lunar eclipses will there be in 2025?
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اوردو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق  پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح8:57 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاندگرہن دکھائی نہیں دے۔

LOADING...

رواں سال کا دوسراجزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔چاند گرہن رات 8:28 منٹ پرشروع اور 1 بج کر 55 منٹ پراختتام پذیرہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان سمیت،یورپ،ایشیاء،افریقا میں دکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔

یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 30 منٹ پرشروع اور اختتام رات 2بجکر54منٹ پر ہوگا۔




اشتہار


اشتہار