فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ”دعا کے پاپا“ عرف ارشد نے غیرمعمولی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل یوٹیوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ارشد کے ولاگ اپنے تین بچوں بڑی بیٹی زینب ، چھوٹا بیٹا محمد اور تیسری بیٹی دعا کے ساتھ روزمرہ کی روٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اپنے وی لاگ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو خاص پردے میں رکھتے ہوئے اسلامی روایات کی پاسداری کی ایک روایت بھی قائم کی ہوئی ہے اور شاید یہی انکے مداحوں کی پسندیدگی کی خاص وجہ ہوسکتی ہے۔
LOADING...
ان کے یوٹیوب چینل ’ارشد ریلز‘ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اب تک 10.6 ملین، یعنی ایک کروڑ 60 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرکے کئی مشہور انٹرنیشنل یوٹیوبرزسے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ارشد ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی یوٹیوبر بن چکے ہیں، انٹرنیٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق 12 سالہ موسیٰ تنویر پہلے پاکستانی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے 2022 میں ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کیا۔
انکے علاوہ موسیٰ ٹی وی انفو (21 ملین سبسکرائبرز)، برادرز ولاگز (21 ملین سبسکرائبرز)، چھوٹا علی ولاگز (16 ملین سبسکرائبرز)، نعمان حسن (10.6 ملین سبسکرائبرز) اور جی فیکٹز (10.4 ملین) بھی ڈائمنڈ بٹن حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، اس کے لیے ویب سائٹ پر چینل کے ایک کروڑ سے زائد سبسکرائبرز ہونا ضروری ہیں۔