ٹیکس کٹوتی پر شہری آپے سے باہر، بینک مینجر کی پٹائی کر دی

Citizens furious over tax cut, beat up bank manager
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کٹوتی پر شہری نے بینک میں گھس کر مینجر کی پٹائی کر دی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمن راول نامی صارف فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ پر آپے سے باہر ہوگیا۔ شہری کی بینک مینجر سے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

LOADING...

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں کو دست و گریباں دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری نے بینک مینیجر کے سر پر تھپڑ مارا جبکہ ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنے ساتھی شبھم کو چھوڑنے کو کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

پس منظر میں ایک بوڑھی عورت دونوں میں سے کسی ایک کا بازو پکڑ کر انہیں کھینچتی ہوئی اور تنازع کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہاں تک کہ وہ گاہک کو تھپڑ بھی مارتی ہے۔جب آخر کار دونوں کو کھینچ لیا جاتا ہے تو صارف دوبارہ ایک دوسرے بینک ملازم پر حملہ کر دیتا ہے۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر احمد آباد کے وسترا پور میں یونین بینک کی ایک برانچ میں پیش آیا۔

وسترا پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن کے علاقے میں کینرا بینک کی برانچ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون بینک مینجر کو CIBIL اسکور پر ایک صارف نے ہراساں کیا اور دھمکی دی تھی۔




اشتہار


اشتہار