بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں میز اور کرسیوں کا منفرد ڈیزائن توجہ کا مرکز بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ناریل کے تاجر کی شادی میں عام میز کرسیوں کی جگہ ناریل سے مشابہ میز کرسیوں کا استعمال کیا گیا۔
تقریب میں ہر مہمان کے لیے علیحدہ کرسی تھی جس کا ڈیزائن کٹے ہوئے ناریل سے مشابہ تھا۔تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں ایسی چند کرسیاں نہیں ہیں بلکہ پورے ہال میں یہ خصوصی میز اور کرسیاں لگائی گئی ہیں۔کرسیوں کا ڈیزائن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور صارفین اس شادی کو ’ناریل ویڈنگ‘ قرار دے رہے ہیں۔