حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

Government-PTI talks, Prime Minister to hold important meeting with President today
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اسی دوران وزیراعظم نے آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

LOADING...

فریقین کے مابین مذاکرات کے لیے حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ایک جانب جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی برف کو پگھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں وزیراعظم کی آج صدر مملکت سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار