سندھ بھرمیں آج ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کادوبارہ انعقاد

MD CAT entrance test to be held again across Sindh today
سندھ بھرمیں آج میڈیکل اورڈینٹل کالجزوجامعات کے داخلہ ٹیسٹ کاآج دوبارہ انعقادہورہاہے،ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار609 امیدوارشرکت کررہے ہیں۔ امیدواروں کوصبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 

LOADING...

آئی بی اے سکھر کے مطابق پرچہ200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہے جس کادورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا۔ عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہورہاہے۔پرچہ 200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہے۔

کراچی میں این ای ڈی اور جامعہ کراچی میں دو امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،والدین کے کیلیے این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب ہال میں جگہ مختص ہے،جامعہ کراچی میں مسکن گراؤنڈ میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔ایم ڈی کیٹ 2024 میں سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 609 امیدوار شرکت کررہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار