سندھ ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ سہیل محمد لغاری نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور بینچز میں 26 دسمبر تا 10 جنوری تعطیل رہے گی ، تعطیلات کے دوران ساڑھے نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔