صوبہ پنجاب میں میٹرک کے امتحانات آئندہ سال ماہ رمضان میں لیٗے جائیں گے،صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں میٹرک کے امتحانات آئندہ سال ماہ رمضان میں لئے جائیں گے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات4مارچ 2025سےشروع ہوں گے،میٹرک کاپہلا پیپرعربی اورتاریخ کالیا جائے گا،میٹرک کاآخری پیپر24مارچ کوپنجابی کا ہوگادوسری طرف نہم کاپہلاپیپر25مارچ کوانگریزی لازمی کالیا جائےگا،عید الفطرکی چھٹیاں29مارچ سے3اپریل تک ہوں گی،نہم کاآخری پرچہ18اپریل کوپنجابی کالیا جائے گا، پریکٹیکلز کاآغاز 23اپریل کوہوگا،پنجاب بورڈ کمیٹی نے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی ہے،صوبہ بھرکےتمام تعلیمی بورڈیونیفائیڈڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیں گے۔