دنیا کو نئی عالمگیر وبا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ماہرین نے خبردار کردیا

The world may face a new global pandemic, experts warn
ماہرین نے دنیا کو نئی عالمی وبا سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا آغاز امریکا سے ہو سکتا ہے۔  اسپین کے ماہرینِ متعدی امراض کے مطابق جیسے جیسے برڈ فلو (ایچ 5 این 1) کا وائرس امریکا میں تبدیل ہو رہا ہے اور پھیل رہا ہے یہ جلد ایک نئی وبا کا سبب بن سکتا ہے۔

LOADING...

غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پرندوں، گائے اور دیگر جانوروں میں پھیلنے والے وائرل انفیکشن برڈ فلو کے فی الحال انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے شواہد نہیں ہیں،تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس کا جنگلی حیات سے پالتو جانوروں میں منتقل ہونا ظاہر کرتا ہے کہ نئے تغیرات اور ویریئنٹ کے امتزاج کے سبب انسانوں میں بھی اس انفیکشن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اسپین کی جوان رامون جمنیز یونیورسٹی ہسپتال میں مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فران فرانکوکا کہناہے کہ اگر امریکا میں کچھ ہوتا ہے تو سب کو فوراً معلوم ہو جائے گا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے تجربے نے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا اورموجودہ صورتحال 2020 ءکے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔




اشتہار


اشتہار