جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کےعہدے کاچارج سنبھال لیا

Jay Shah took over as the ICC Chairman
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کےعہدے کاچارج سنبھال لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی۔آئی سی سی کے مطابق جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین شپ عہدے کا آغاز کر دیا۔ 

LOADING...

 اس حوالے سے جے شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار