کل ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری

Important instructions issued for students appearing for MDCAT test tomorrow
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ، ٹیسٹ چھ شہروں میں مقررہ سینٹرز پر لیا جائے گاتفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر دوبارہ لئے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے ایس آئی بی اے ٹیسٹینگ سروس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

LOADING...

جس میں کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ریٹیک کل 8 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہوگا، ٹیسٹ چھ شہروں میں مقررہ سینٹرز پر لیا جائے گا، این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں کراچی یونیورسٹی میں ماسکن ، میٹروویل اور شیخ زید گیٹس سے داخلہ ممکن ہوگا جبکہ سکھر میں IBA پبلک اسکول، گیٹ نمبر 3 سے داخلہ ممکن ہوسکے گا۔

جامشورو مہران یونیورسٹی، گیٹ نمبر 2 سے اور حیدرآباد پبلک اسکول، لطیف آباد میں مرکزی گیٹ سے داخلا ممکن ہوگا جبکہ شہید بینظیر آبادمیں کوئسٹ مرکزی گیٹ سے اور لاڑکانہ پولیس ٹریننگ اسکول کے مین گیٹ سے امیدوار داخل ہوں گے جبکہ والدین کے لیے تمام مراکز پر انتظارگاہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصل ایڈمٹ سلپ اور شناختی دستاویزات ہمراہ لائیں، جن میں CNIC، جووینائل کارڈ، پاسپورٹ، میٹرک یا انٹر کی مارکس شیٹ شامل ہو سکتی ہے۔ جبکہ موبائل، اسمارٹ واچز، اور الیکٹرانک گیجٹس لانے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موبائل فون، اسمارٹ واچز، یا کسی بھی قسم کے الیکٹرانک آلات ساتھ نہ لائیں۔

ٹیسٹ کے لیئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، ڈاکٹر آصف شیخ وی سی سکھر آئی بی اے نے یقین دہانی کرائی ہے نقل ، ناانصافی یا پیپر لیک کا سوال ہی پیدا نہیں ، ٹیسٹ پیپرز سخت نگرانی میں رکھے گئے ہیں، کامیاب انعقاد کے لیے امیدوار ہدایات پر سختی سے عمل کریں انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی نگرانی کے لیئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ، سکھر کے مراکز میں کسی غیر ضروری سرگرمی کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔




اشتہار


اشتہار