نوجوان نے آن لائن گیم میں والدہ کے علاج کی رقم ہارنے پر انتہائی قدم اٹھا لیا

Young man takes extreme action after losing money for his mother's treatment in an online game
بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں آن لائن گیم میں کینسر میں مبتلا والدہ کے علاج کی رقم ہارنے پر 26 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے نوجوان کی شناخت آکاش کے نام سے ظاہر کی جو کیٹرنگ ڈیلیوری ورکر تھا۔ اس نے کورونا وبا کے دوران آن لائن گیم کھیلنا شروع کی اور بعد میں اس کا عادی ہوگیا۔

LOADING...

والد کی موت کے بعد آکاس اپنی کینسر میں مبتلا والدہ اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔ حال ہی میں اس کی والدہ نے دیکھا کہ گھر سے 30 ہزار روپے غائب ہیں جو انہوں نے اپنے علاج کیلیے جمع کر رکھے تھے۔والدہ نے جب آکاش سے پوچھا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ رقم آن لائن گیم میں ہار چکا ہے۔ والدہ اور بھائی نے آکاش کو ڈانٹ پلائی جس کے بعد وہ جمعہ کی شام گھر سے موبائل فون لے کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا۔

اہل خانہ نے اسے قریبی دوستوں کے گھروں میں تلاش کیا لیکن اس کا پتا نہیں چل سکا۔ ہفتے کی صبح اس کی لاش ان کی گھر کی چھت سے ملی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔گزشتہ چار سالوں کے دوران ریاست تمل ناڈو میں 48 لوگوں نے آن لائن بیٹنگ ایپس اور آن لائن لون فراڈ کی لت کی وجہ سے خودکشی کی۔تمل ناڈو آن لائن گیمنگ اتھارٹی نے اس سے قبل ریاست میں آن لائن جوا اور بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار