بھارتی شہری کا چندہ باکس میں گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار

Indian citizen's iPhone dropped in donation box declared as property of God
بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا،ریاستی محکمۂ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے۔

LOADING...

 بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی،مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔




اشتہار


اشتہار